Live Updates

میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں ،ْ میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ،ْبلاول بھٹو زر داری

عمران خان کو سندھ میں ویلکم کر تے ہیں ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے ،ْنظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،ْ الیکشن وقت پر ہونگے ،ْ تخت رائیونڈ میں آپ میں لڑائی ہورہی ہے ،ْ میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہو جائینگے ،ْسپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے ،ْمیڈیا سے گفتگو ،ْ جلسے سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 18:10

کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں ،ْ میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ،ْ(ن )لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا ،ْعمران خان کو سندھ میں ویلکم کر تے ہیں ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے ،ْنظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،ْ الیکشن وقت پر ہونگے ،ْ تخت رائیونڈ میں آپ میں لڑائی ہورہی ہے ،ْ میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہو جائینگے ،ْسپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے۔

اتوار کو کاغان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیے،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے جو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے جبکہ حکومت کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ ہمارے ایک کارکن کو پل سے دھکادیا گیاجس کی مذمت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ چترال اور مانسہرہ میں کامیاب جلسہ ہوا ،ْ اٹک میں بھی جلسہ کامیاب ہوا،میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے پیغام میں تضادہیں ،ْسندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کوکرپشن کے الزام میں نکالا گیا ،ْجواب عمران خان کے ساتھ ہے۔

ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے نواز شریف پر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ،ْ قانون سب کیلئے ملک جیسا ہونا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی اور ایک سیاسی جج نے آصف زرداری پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگائی لیکن چترال، چنیوٹ اور مانسہرہ کے جلسوں سے پتا چل گیا کہ عوام نے پچھلے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمیں اوپن گرائونڈ نہیں ملا تھا دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کا موقع ملا۔ جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دیاگر اس ملک کی عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا جو آج بھی اس ملک میں نافذ العمل ہے ،ْ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا جس کی وجہ سے آج دشمن اس ملک کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو اس قوم سے سچی محبت کرتے تھے جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کے عوام کیلئے جان دے دی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات