امریکی حکومت کا حزب المجاہدین تنظیم کو دہشت گرد قرار دینا غلط ہے ‘ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے‘مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیاں پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہیں

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 20 اگست 2017 18:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف نے کہا کہ امریکی حکومت کا حزب المجاہدین تنظیم کو دہشت گرد قرار دینا غلط ہے ۔ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرئے۔مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیاں پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہیں۔

ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کچلنے پر بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہوچکا ہے۔کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تحریک کی آبیاری کررہے ہیں۔عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ کشمیری آزادی سے کم کسی آپشن کو قبول نہیں کرئینگے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اشرف نے کہا کشمیریوں کی شہادتیں رائیگاںنہیں جاسکتیں اوراہل کشمیر حق خودارادیت کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہا پاک فوج کی پشت پر پوری کشمیری قوم کھڑی ہے ۔چودھری محمد اشرف نے کہا بھارت کے اندر آزادی کی مختلف تحریکیں چل رہی ہیں ۔کشمیری بھی اپنی آزادی کے لیے پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں اور آزادی حاصل ہونے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا امریکی حکومت حزب المجاہدین کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو فوری واپس لے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کشمیریوں کی واحدجماعت ہے جو بھارتی فورسیز سے نہتے مقابلہ کر رہی ہے۔