ایف بی آر نے این ٹی ایس کیخلاف تحقیقات شروع کردی

نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے ملک بھر کے بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے لئے ادارے کی جانب سے اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں قائم کروڑوں روپے مالیت کے پلازے اور حاصل ہونے والی آمدنی کی چھان بین شروع کر دی گئی

اتوار 20 اگست 2017 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) فیڈر ل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے لینے والے ادارے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس رجسٹرڈ این ٹی آیس نے خود کو غیر منافع بخش تنظیم قرار دیتے ہوئے ٹیکس استشنیٰ کا سرٹیفیکیٹ ایف بی آر کو فراہم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سرو س جو ملک بھر کے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کیلئے خدمات فراہم کرتی ہے اور یہ ادارہ ملک بھر کے بے روزگار اور سرکاری ملازمین سے بھرتیوں کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھا کرتی ہے نے اپنے آپ کو شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر منافع بخش تنظیم قرار دیکر ٹیکس استشنیٰ کا سرٹیفیکیٹ ایف بی آر کو پیش کیا ہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر کی انٹیلی جنس اینڈ انیویسٹی گیشن ونگ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ذرائع کے مطابق ادارے کی جانب سے بنک اکائونٹس کی جو تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کی گئی ہیں اس سے کہیں زیادہ رقومات ادارے کے سربراہوں کے اکائونٹس میں منتقل کی جاتی ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اسی طرح ادارے کی جانب سے اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں قائم کروڑوں روپے مالیت کے پلازے اور حاصل ہونے والی آمدنی کی چھان بین شروع کر دی گئی ہیں واضح رہے کہ این ٹی ایس کے آڈٹ اور دیگر معاملات کے حوالے سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایس ای سی پی حکام کو ہدایت کی تھی تاہم اس پر بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے اور تاحال اس ادارے کا مکمل آڈٹ نہیں کرایا جا سکا ہے ۔

اعجاز خان

متعلقہ عنوان :