صوبہ بھر کے بلدیاتی ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، محمد منشاء اللہ بٹ

مشاورت کے ساتھ عید قربان کے سلسلے میں فوری طور پر عارضی جدید مویشی منڈیوں کیلئے ہر قسم کے انتظامات مکمل ، صوبائی وزیربلدیات

اتوار 20 اگست 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے بلدیاتی ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ عید قربان کے سلسلے میں فوری طور پر عارضی جدید مویشی منڈیوں کمیں ہر قسم کے انتظامات کو مکمل کریںاور ان عارضی مویشی منڈیوں میں بجلی، پانی، نکاسی آب اور دیگر ضروریات کو خاص اہمیت دیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی افسران ایسے مویشی بیو پاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیں جو ان منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ اپنے جانور فروخت کرتا پایا جائے۔ انہوں نے عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جانوروں کو پھول پودوں اور سجاوٹی درختوں ے دور رکھیںتاکہ ان کے جانور ان پھول پودوں کو قطعی نقصان نہ پہنچا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مویشی منڈیوں میں مختلف محکموں کی ڈیوٹیاں بھی لائی گئی ہیں جن میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، واسا، ایل ڈی اے شامل ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مختلف بنکوں نے تمام مویشی منڈیوں میں اے ٹی ایم مشینیں بھی لگا دی ہیں۔ جبکہ ان مویشی منڈیوں میں انتظامیہ کی طرف سے رعایتی قیمت پر چارہ بھی مہیا کیا جائے گا اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال بھی رعایتی قیمت پر کھانا مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں تمام مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو خاص اہمیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تمام مویشی منڈیوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیو ٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ جیب کتروں اور نوسر بازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔

ا نہوں نے کہا کہ تمام عمل میں مئیرز، چئیرمین ،ڈپٹی چئیرمین اور چیف آفیسرز عید الاضحیٰ کے تینوں دنوں میں جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائیں اور متعلقہ محکموں سے رابطے میں رہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بھی قبل از وقت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حکمت عملی تیار کر ے ۔ تاکہ لاہور بھر میں ان آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگا دیا جائے اور کسی قسم کے تعفن سے ماحول میں خرابی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تما م مئیرز، چئیرمین ،ڈپٹی چئیرمین اور چیف آفیسرز اپنے عملے کی ڈیوٹیاں لگائیں اور اس دوران کسی قسم کی چھٹی نہ دی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :