مغربی طاقتوں کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے، شامی صدر

روس، ایران اور لبنانی جنگجو گروہ حزب اللہ کی معاونت سے ملکی فوج کو کامیابیاں ملی ہیں، بشار الاسد کا انٹرویو

اتوار 20 اگست 2017 20:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کی طرف سے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک تازہ نشریاتی انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں ابھی تک جنگ میں مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے لیکن اس چھ سالہ بغاوت کو ناکام بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ روس، ایران اور لبنانی جنگجو گروہ حزب اللہ کی معاونت سے ملکی فوج کو کامیابیاں ملی ہیں۔ اسد کے مطابق وہ روس کی ثالثی میں مزید سیز فائر معاہدوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :