دہشت گرد تنظیمیں پڑھے لکھے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں،پیر محمد ابراہیم سیالوی

ملک میں شدت پسند کالعدم جماعتوں کے ممبران دہشت گردوں کی معاونت کرتے ہیں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، چیئرمین بینالمذاہب امن کمیٹی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 22:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) دہشت گرد تنظیمیں اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پڑھے لکھے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں ملک میں شدت پسند کالعدم جماعتوں کے ممبران دہشت گردوں کی معاونت کرتے ہیں ہمیں کھل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جا سکیں ان خیالات کا اظہار بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے گزشتہ روز چنیوٹ میں صحافیوں خصوصی بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہے آپریشن ردالفساد ہو یا آپریشن خیبر فور پوری قوم پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور اپنے ملک سے والہانہ محبت کرنے والی قوم ہے دہشت گرد ملک کے دشمن اور ملک میں قیام امن کے دشمن ہیں دہشت گرد ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں علما کرام اس سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور کلمہ حق بلند کریں انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ داعش القائدہ ، طالبان دہشت گرد تنظیمیں ہیں اوران کا خاتمہ کرنا وقت کی ضرورت ہے پاکستان کا ہر حب وطن شر پسند عناصر پر گہری نگاہ رکھے تاکہ ان کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :