ترکی کا برآمدتی حجم 150 ارب ڈالرزہے، برات البائراک

پیر 21 اگست 2017 12:33

ترکی کا برآمدتی حجم 150 ارب ڈالرزہے، برات البائراک
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) وزیر توانائی و قدرتی وسائل برات البائراک نے کہا ہے کہ ماضی میں ترکی کو بڑے منصوبوں کیلیے غیر موزوں ملک کہا جاتا تھا مگر اب صورت حال قدرے مختلف ہے جس کا برآمداتی حجم اس وقت 150 ارب ڈالرزسے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی و قدرتی وسائل برات البائراک نے کہا ہے کہ ترکی قدم بہ قدم ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ وزیرتوانائی نے اس بات کا اظہار علاقائی ممالک سے وابستہ فنی مہارت کے شعبے سے منسلک طلبہ سے استنبول میں ایک خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت ترقی کی منازل قدم بہ قدم طے کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :