دمشق میں ٹریڈ فیئر پر حملہ، پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے

پیر 21 اگست 2017 13:09

دمشق میں ٹریڈ فیئر پر حملہ، پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) شامی دارالحکومت دمشق میں منعقد ہونے والے ٹریڈ فیئرکے دوران، راکٹ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق راکٹ اس عمارت میں لگا، جہاں یہ میلہ منعقد ہو رہا تھا۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث یہ ٹریڈ میلہ پانچ برس بعد پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا تھا۔ سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :