مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کے لئے چیلنج ہے،برطانوی ارکان پارلیمنٹ

کشمیریوں کی حالت زار سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا ہے‘ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کے لئے چیلنج ہے‘ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے‘ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے‘ کوشش ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرے،برطانوی ارکان پارلیمنٹ گراہم جونز برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری پر زور دے‘ برطانوی وفد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جاننے کیلئے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے‘ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی‘ اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 21 اگست 2017 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی برادری پر زور دے‘ برطانوی وفد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جاننے کے لئے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے‘ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی‘ اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت زار سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا ہے‘ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کے لئے چیلنج ہے‘ برطانوی رکن پارلیمنٹ گراہم جونز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے‘ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے‘ کوشش ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور برطانوی پارلیمنٹرینز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر صدر مسعود خان نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ برطانوی ایم پی ایز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی برادری پر زور ڈالے۔

برطانوی وفد صورتحال جاننے کے لئے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے۔ آئے دن مقبوضہ کشمیر میں بے تحاشا گرفتاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارتی فوج بلا جواز کشمیری رہنمائوں کو گرفتار کررہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر من گھڑت مقدمے قائم کئے جارہے ہیں۔

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی‘ اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتے ہے۔ حریت رہنمائوض کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے اس موقع پر برطانوی رکن پارلینمٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت پر صدر مسعود خان کے شکر گزار ہیں۔

دورے سے ایل او سی کی دونوں جانب کشمیریوں کی حالت زار کا علم ہوا ہے۔ کشمیریوں کی صورتحال سے برطانوی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کے لئے ایک چیلنج ہے۔ اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ گراہم جونز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر کشیدگی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ دورہ کشمیر میں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات سے حل کرنا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے۔ صدر مسعود خان اور حزب اختلاف رہنمائوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتے ہیں کوشش ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرے۔