دوہری شہریت رکھنے والے جرمن شہری کوترکی میں رہاکردیاگیا

ترکی انٹروپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے، جرمن چانسلرانجیلا میرکل

پیر 21 اگست 2017 14:02

دوہری شہریت رکھنے والے جرمن شہری کوترکی میں رہاکردیاگیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترکی کی جانب سے اسپین میں ایک جرمن لکھاری کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ انٹرپول وارنٹس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ حکومت کے یہ اقدامات انٹرنیشنل پولیس کے ’غلط استعمال‘ تک جا پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کی جانب سے ’ریڈ ورانٹ‘ کے اجرا پر دوگان اخانلی کو اسپین میں روکا گیا تھا۔ جرمنی اور ترکی کی دوہری شہریت کے حامل اس لکھاری کو رہا کر دیا گیا، تاہم انہیں ہدایات دی گئیں کہ وہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ہی موجود رہیں، اس دوران ہسپانوی حکومت ترکی کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ میرکل نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اسپین نے دوگان اخانلی کو رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :