اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

پیر 21 اگست 2017 14:04

اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) روبوٹکس کے 100 سے زیادہ ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتل روبوٹس کی ایجاد پر جاری منصوبے کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ارب پتی ایولن مسک سمیت مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے سو سے زائد ماہرین نے خط میں اقوام متحدہ جنگی صلاحیتوں میں تیسرے انقلاب سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس خط میں لکھا گیا ہے کہ یہ خطرناک خودکار ٹیکنالوجی ایک پینڈورا باکس ہے جس کے کھلنے سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور اس سے مقابلہ کرنے کے لیے وقت بہت کم ہے۔ان 116 ماہرین نے ہتھیاروں کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر یہ ایک دفعہ تیار ہو گئے تو اس کے بعد سے جنگ و جدل بڑے پیمانے پر بڑھ جائے گی اور خونریزی انسانی سوچ سے بھی زیادہ ہوگی۔ یہ ہتھیار دہشت گردی اور آمریت کے حامی استعمال کریں گے جس سے معصوم عوام کو قتل کیا جائے گا اور اگر یہ ہتھیار ہیک ہو گئے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کیسے استعمال کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :