ڈبلیو ایچ او نو اسموکنگ خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد میں ہوگا

ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، اسلام آباد، این ایف اے اکیڈمی اور ینگ رائزنگ ا سٹار کلب شامل ہیں

پیر 21 اگست 2017 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) ڈبلیو ایچ او نو ا سموکنگ خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ 25 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نے ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، اسلام آباد، این ایف اے اکیڈمی اسلام آباد اور سابق قومی چیمپیئن ینگ رائزنگ ا سٹار کلب راولپنڈی شامل ہیں، ٹورنامنٹ سنگلز لیگ کی بنیاد پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا اور افتتاحی میچ پاکستان آرمی اوراین ایف اے اکیڈمی اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 23 اگست کو ہوگا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 28 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :