روس کا شام میں فضائی آپریشن ، داعش کے 200 عسکریت پسندہلاک

وجی گاڑیاں ، ٹینک،بکتر بند گاڑ یا ں اور ایمونیشن تباہ کر دیا گیا ہے روسی وزارت دفاع کا دعویٰ

پیر 21 اگست 2017 16:10

ماسکو/دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) روس نے شام میں فضائی آپریشن کر کے داعش کے 200 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 20 فوجی گاڑیوں، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں اور ایمونیشن سے لدے متعدد ٹرالروں کو تباہ کر دیا ہے ۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے شہر دیرالزور کی طرف جاتے ہوئے داعش کے کانوائے پر فضائی آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق آپریشن میں داعش کے 200 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں کانوائے میں شامل 20 فوجی گاڑیوں، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں اور ایمونیشن سے لدے متعدد ٹرالروں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راقہ اور مغربی حمص میں داعش کی گرفت کمزور پڑ رہی ہے اور ماہِ اگست میں دہشت گرد تنظیم نے دیر الزور شہر پر توجہ کو مرکوز کئے رکھا ہے۔بیان کے مطابق دیر الزور شہر میں دہشت گرد تنظیم کی مغلوبیت اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :