کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش نے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی

پیر 21 اگست 2017 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش نے ایک بار پھر موسم خوشگوار بنا دیا۔ گرمی کے مارے کراچی کے شہری بارش کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کی یکدم تبدیلی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

گلشن حدید، ملیر، گلشن اقبال، ائرپورٹ، شارع قائدین، پٹیل پاڑہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش نے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ دوسری جانب بارش کی چند بوندیں گرتے ہی شہر کے بڑے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 2 روز سے جاری گرمی سمندر میں موجود ہوا کے کم دبا کی وجہ سے ہے دبا کم ہونے کے باعث سمندری ہوائوں کی رفتار بھی کم ہوگئی تاہم بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دبا کے اثرات بارش کی شکل میں کراچی پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :