ایوان بالا کا اجلاس، اسلام آباد کلب انتظام و انصرام بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپردس

پیر 21 اگست 2017 17:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سینٹ میں اسلام آباد کلب انتظام و انصرام بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں سینیٹر اعظم سواتی نے تحریک پیش کی اور کہا کہ اس بل کا مقصد اسلام آباد کلب کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے جو 1978ء میں ایک آرڈیننس کے ذریعے قائم کیا گیا۔ بعد ازاں چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

متعلقہ عنوان :