صوبائی وزیر بلدیات کی زیرصدار خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کا خصوصی اجلاس ، ٹی ایم او مانسہرہ پر مبینہ حملے میں تحصیل ناظم مانسہرہ کے ملوث ہونے کی مکمل انکوائری کمشنر ہزارہ کی نگرانی میں کی جائے

اور اس ضمن میں رپورٹ تین دن کے اندر مرتب کرکے کمیشن کو پیش کی جائے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے قواعدو ضوابط کے تحت مزید کاروائی کی جاسکے نئے بلدیاتی نظام کو فعال بنانے میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کا انتہائی اہم کردار ہے جو قواعد وضوابط کے تحت اپنے فیصلے کررہا ہے، عنایت اللہ

پیر 21 اگست 2017 18:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کی زیر صدارتخیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن نے خصوصی اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) مانسہرہ پر مبینہ حملے میں تحصیل ناظم مانسہرہ کے ملوث ہونے کی مکمل انکوائری کمشنر ہزارہ کی نگرانی میں کی جائے اور اس ضمن میں تین دن کے اندر رپورٹ مرتب کرکے لوکل گورنمنٹ کمیشن خیبر پختونخوا کو پیش کی جائے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے قواعدو ضوابط کے تحت مزید کاروائی کی جاسکے ۔

اس امر کا فیصلہ سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر اراکین لوکل گورنمنٹ کمیشن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر بلدیات و چئیرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کو فعال بنانے میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کا انتہائی اہم کردار ہے اور کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اور قواعد وضوابط اور رول آف بزنس کے تحت اپنے فیصلے کررہا ہے ۔

تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور منتخب نمائندے و سرکاری ملازمین قواعد و ضوابط کے مطابق نچلی سطح پر بلدیاتی نظام چلا سکے اور مفاد عامہ کے لئے موثر انداز میں خدمات سرانجام دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین قیمتی اثاثہ ہے اور ہمیں ان کے حقوق کے تحفظ کا بھرپور احساس بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :