داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کا راستہ روکنے کیلئے علماء کومیدان میں آنا ہوگا ،ملک میں پائیدار قیام امن کیلئے منبر ومحراب کا کلیدی کردار ہے،
ملک و قوم کو دہشت گردی ، بدامنی سے نجات دلانے کیلئے آپریشن رد الفساد کو کامیاب بنانا ہوگا، اسلام اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی واستحکام سے کھیلنا چاہتی ہیں،داعش جیسی تنظیمیں اسلامی ممالک میں دہشت گردی اور بد امنی پیدا کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مقررین
پیر 21 اگست 2017 20:27
(جاری ہے)
کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی،شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد،صدرپنجاب حافظ محمد امجد،مولانا تاج محمود ریحان،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا عمر قاسمی،حافظ محمد طیب قاسمی،مولانا رسال الدین آزاد،حافظ محمد سعید ،صدر اسلام آباد مولانا ذو الفقار احمد،جامعہ دارالعلوم حنفیہ لبرٹی کے ناظم اعلیٰ حافظ شعیب الرحمن ،مولانا عثمان فاروقی،مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اسلام بے گناہ انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بے گناہ انسانیت کا ناحق خون بہانے والے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی ، انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے دینی جماعتوں کے قائدین اور علماء کے ساتھ باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ وطن عزیز میں محب وطن علماء نے ہمیشہ تشدد کی حوصلہ شکنی کی ہے اور مثبت سوچ کو فروغ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک میں اعتدال پسندی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اورعوامی سطح پر تحفظ نظریہ پاکستان مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموںاور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آرمی چیف کے جرأت مندانہ مؤقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی نے کہا کہ علماء کونسل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔ داعش اور اس جیسی دہشت گرد تنظیموں سے منسلک افراد اور ان کے باطل نظریات سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد نے کہا کہ وطن عزیز کو انتشار کی نہیں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قومی قیادت کو متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مولانا ذو الفقار احمد نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقاء پاکستان ہے۔ نوجوان نسل ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے علماء کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.