لاہور: شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

، شہری اپنی فیملیز کو لے کر موسم کا مزہ لینے کے لئے پارکوں، تفریحی مقامات اور چڑیا گھر کی جانب نکل آئے

پیر 21 اگست 2017 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت میں گرمی اور حبس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں جوہر ٹائون، واپڈا ٹائون، رائے ونڈ اور ٹھوکر سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی نے شہر کے موسم کو خوشگواری سے ہمکنار کر دیا، شہری اپنی فیملیز کو لے کر موسم کا مزہ لینے کے لئے پارکوں، تفریحی مقامات اور چڑیا گھر کی جانب نکل آئے، لاہوریوں کے بارے میں یہ بات ضرب المثل کی طرح مشہور ہے کہ زندہ دلان لاہور ہر طرح کے حالات اور مواقعوں کو کسی قسم کی پریشانی کے بجائے انجوائے کرنے کھڑے ہو جاتے ہیں، شہر میں موسلا دھار بارش ہو اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہوں تو انہیں پکوان پکانے کی سوجھتی ہے، اگر نہر قریب نہ ہو تو بچے محلوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے پانی میں ہی نہانا شروع کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :