چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خیرمقدم ،

امید ہے وزیر اعظم اپنی حکومت کے دور میں جمہوری عمل اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے، میاں رضا ربانی

پیر 21 اگست 2017 21:44

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی حکومت کے دور میں جمہوری عمل اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے درمیان اختیارات کی تقسیم کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی توجہ رول 61 کی طرف دلاتے ہیں جو عوامی اہمیت کے مفاد کے معاملات پر وزیراعظم کے جواب سے متعلق ہے جس میں وزیراعظم کو ہفتے میں ایک دفعہ ایوان میں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر تحریک التواء ایجنڈے میں آرہی ہے اس پر امید ہے کہ وزیراعظم ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔