پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے، یہ مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا ،ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردارہے ،

یہ دوسری مسلح افواج کیساتھ مل کرسی پیک کیلئے ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کریگی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پی اے ایف کے زیرِ اہتمام’’ پاک چین اقتصادی راہداری‘‘ پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 23:00

پاک چین اقتصادی راہداری  منصوبہ گیم چینجر ہے، یہ مشرقی اور مغربی ایشیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خطے کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ راہداری نہ صرف ہمارے لیے گیم چینجر ہے بلکہ یہ مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گی ،ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے لیے ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گی۔

پیر کو -- پاک فضائیہ اور رائل ائیرو ناٹیکل سوسائٹی (اسلام آباد برانچ) کے زیرِ اہتمام نور خان آڈیٹوریم ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ’’ پاک چین اقتصادی راہداری اور ہوا بازی کی صنعت کے مواقع ‘‘کے موضوع پر ایک روزہ سیمپوزیم منعقدہوا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس سیمپوزیم میں مہمان خصوصی تھے۔سینیٹرز ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس ،چیمبر آف کامرس کے ممبران ، مختلف اداروں کے نمایاں افراد اور تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی اس میں شرکت کی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری پروفیسر احسن اقبال ، وفاقی وزیر ِ داخلہ اس سمپوزیم میں کلیدی مقررین تھے ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر اپنے اختتامی خطاب میں خطے کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ راہداری نہ صرف ہمارے لیے گیم چینجر ہے بلکہ یہ مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گی۔

ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے لیے ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گی۔اس سمپوزیم میں حکومتی ، این جی اوز اور مختلف اداروں کے چھ نمایاں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں حسن دائود ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک ، ڈاکٹر ناصر افگن ، ڈائریکٹر ایم بی اے پروگرام ، آئی بی اے کراچی ، ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) رضی نواب، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر شاہین فائونڈیشن ،ائیر کموڈور عبدالمعید خان ، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پلانز) ، سید مظفر عالم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ، سی اے اے اور عامر ظفر درانی ، سی ای او انہر شامل تھے۔