مشہور بزرگ دین اور صوفی رہنما بابامحمد یحییٰ خان قائد اعظم کے بعد نوازاور شہبازشریف کو بہترین لیڈر قراردیدیا

پیر 21 اگست 2017 21:52

مشہور بزرگ دین اور صوفی رہنما بابامحمد یحییٰ خان قائد اعظم کے بعد نوازاور ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) پاکستان کے مشہور صوفی بزرگ نے نوازشریف اور انکے چھوٹے بھائی شہبازشریف کو قائد اعظم کے بعد بہترین لیڈرقراردیدیا۔ مشہور صوفی بزرگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گاندھی سے لیکر قائداعظم اور انگیزوں کا دور بھی دیکھا ہے وہ تمام رہنما بہت اچھے تھے لیکن اگر قائد اعظم کے بعد کوئی بہترین اور اچھا لیڈر دیکھا ہے تو وہ شہبازشریف اور نوازشریف ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں بھائیوں میں کچھ خامیاں ہیں لیکن دونوں بہت محنت اور لگن سے ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ صوفی بزرگ کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں اگر ہم چائیے کہ ہمیں کوئی صاف اور شفاف لیڈر ملے تو ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ یہاں ہر کوئی تھوڑا بہت کرپٹ ہے تاہم نوازشریف اور شہبازشریف دونوں نے پاکستان کو بہت نئی چیزیں دی ہیں انہوں نے آج تک کسی بھی آدمی کو ایسے مزدور کی طرح کام کرتے نہیں دیکھا ۔ صوفی بزرگ نے مزید کہا کہ آفرین ہیں اس ماں پر جنہوں نے نوازشریف اور شہبازشریف جیسا بیٹا پیدا کیا ہے۔ صوفی بزرگ نے مزید کیا کہ آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :