وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سینٹ میں آمد ، چیئرمین سمیت تمام اراکین نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا

ایوان کی جانب سے جب بھی بلاوا آیا میں حاضر ہوں ، شاہد خاقان عباسی ایوان کے مسائل بھی حل طلب ہیں ،ان کومکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم کا سینٹ میں پہلا خطاب ایوان کی جانب سے خوش آمدیدکہتاہوں اورحکومت کے تعاون سے جمہوری عمل اورپارلیمان کومستحکم بنائیں گے اوراس بات کویقینی بنائیں گے کہ پارلیمانی اورایگزیکٹوکے درمیان اختیارات کوتقسیم کومکمل طورپرعملی جامہ پہنائیں گے، چیئرمین سینٹ

پیر 21 اگست 2017 23:50

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سینٹ میں آمد ، چیئرمین سمیت تمام اراکین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایوان بالاسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایوان کی جانب سے جب بھی بلاواآئے گامیں حاضرہوں گااورممبران کودرپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیںگے ،وزیراعظم کی سینٹ آمدپرچیئرمین سینٹ سمیت تمام اراکین نے ڈیسک بجاکران کاخیرمقدم کیا۔پیرکے روزوزیراعظم شاہدخاقان عباسی سینٹ کے اجلاس آئے اس موقع پرایوان بالاسے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایوان نے جب بھی طلب کیامیں حاضرہوں گا۔

انہوںنے کہاکہ ایوان کے مسائل بھی حل طلب ہیں ،ان کومکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ ریکوڈک کے مسئلے پرایوان کے ان کیمرہ اجلاس بلانے کے موقع پرحاضرہونے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین سینٹ نے کہاکہ ایوان کی جانب سے خوش آمدیدکہتاہوں اورحکومت کے تعاون سے جمہوری عمل اورپارلیمان کومستحکم بنائیں گے اوراس بات کویقینی بنائیں گے کہ پارلیمانی اورایگزیکٹوکے درمیان اختیارات کوتقسیم کومکمل طورپرعملی جامہ پہنائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ آپ کی توجہ رول 61کی طرف دلاؤں گا،جس میں وزیراعظم جب بھی ہاؤس سیشن جاری ہوایک دفعہ ایوان میں تشریف لائیں ۔انہوںنے کہاکہ ریکوڈک کے معاملے پرتحریک التواء کل کیلئے رکھاگیاہے ۔جس میں آپ نے ان کیمرہ بریفنگ دینے کی بات کی تھی اوراس بارے میں آپ جب بھی بات کرناچاہیں گے توہم اسی دن کیلئے ایجنڈامیں شامل کردیں گے ۔اس موقع پراپوزیشن لیڈراعتزازاحسن نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان بالامیں شرکت کرکے روایت شکن ثابت ہوئے ہیں ،وزیراعظم کامنفردمقام ہے ہم وزیراعظم کوکھلے دل کے ساتھ مبارکبادپیش کرتے ہیں اورامیدکرتاہوں کہ وہ آئندہ بھی ایوان بالاکواہمیت دیں گے ۔