ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے وفد کی خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مسلم لیگ ہائوس کارساز میں رہنمائوں سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مسلم لیگ (ن)کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جس کو ن لیگ نے قبول کر لیا ملک کی ترقی کے لیے مل بیٹھ کر ہمیں سوچنا ہے،پاکستان کا استحکام مضبوط پاکستان سے ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت پر یقین ہے،کراچی ترقی کریگا تو ملک ترقی کریگا،کراچی کی ترقی کے لیے ترقیاتی فنڈ بھی ن لیگ نے فراہم کیے، خالد ممتاز

پیر 21 اگست 2017 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں پیر کو مسلم لیگ ہائوس کارساز میں مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خالد ممتاز ،اسد عثمانی اور جاوید ارسلا موجود تھے۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مسلم لیگ (ن)کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جس کو ن لیگ نے قبول کر لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے مل بیٹھ کر ہمیں سوچنا ہے،پاکستان کا استحکام مضبوط پاکستان سے ہے ،ہمیں ائندہ الیکشن میں ان لوگوں کو سامنے لانا ہو گا جو مسائل سے واقف ہوں،انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو ملکر اختیارات کو نچلی سطح منتقل کرنے کے لیے سوچنا ہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن زدہ جمہوریت قبول نہیں تاہم جمہوریت کو زد میں نہ لایا جائے،احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف سیاستدانوں کا ہی کیوں ،کل کی اے پی سی جمہوریت اور ملک کے لیے اہم ہوگی ،روف صدیقی نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ قانون نہیں ہونا چاہیے ،گزشتہ ادوار میں قانون کا غلط استعمال ہوا ہے اب ایسا نہیں ہونا چاہیے،مکالمہ بازی ہوتی ہونی چاہیے جس جمہوریت کی راہ ہموار ہونی چاہیے ،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اگر قانون سازی کی گنجائش ہے تو پارلیمنٹ موجود ہے جو ابہام توہے اسے دور کیاجاسکتا ہے ۔

ن لیگ کے خالد ممتاز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت پر یقین ہے،کراچی ترقی کریگا تو ملک ترقی کریگا،کراچی کی ترقی کے لیے ترقیاتی فنڈ بھی ن لیگ نے فراہم کیے،ہم شکر گزار ہیں کہ ایم کیو ایم کے لوگ ہمارے پاس آئے ہیں۔