عوامی بلدیاتی مسائل خصوصاً سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں‘چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض

پیر 21 اگست 2017 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ لیاری میں بسنے والے تمام قومیتوں کے افراد بلاشرکت غیرے پاکستان پیپلزپارٹی سے ناصرف محبت رکھتے ہیں بلکہ ہر موقع پر انکی تمام تر ہمدردیاں پارٹی کے نامزدکردہ نمائندوں کیلئے ہوتیں ہیں کچھی برادری لیاری کی قدیم باسی ہے اور انہوں نے ہر دورمیں پاکستان پیپلز پارٹی کی آواز پر لبّیک کہا ہے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ بلوچ روڈ پر یوسی02,01 کے مشترکہ سیوریج پمپ کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ حبیب حسن،سنگھار جماعت کے صدر ہاشم سنگھار،سابق ناظم رمضان سنگھار،انورچاکی،صدیق سنگھارملیروالا،زوہیب ذکری،جماعت،دولہابیڑوجماعت،سلیمان موندرہ، عثمان عطاری چیئرمین یوسی01،احمد گھانچی وائس چیئرمین یوسی01 ،یاسین شاہ بابا،دائود سومرو،دانیال چاکی سومرو،انیسہاشم،مجیدہنگورو،ایوب کچھی،لوہارواڑہ جماعت، حسین قمبرانی،شیدی جماعت،کریم گیڑائی سمیت دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہاکہ عوام کو بلدیاتی مسائل اور خصوصاً سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے ہم دیرپانتائج کے حامل اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھا رہے ہیں تاکہ عوام کوایسے مسائل سے نجات حاصل ہوسکے اور عوامی نمائندے دیگر ترقیاتی کاموں پر بھرپورتوجہ دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہم لیاری میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں اور علاقے میں ایک لائبریری کا بھی جلد قیام عمل میں لایا جائے گا اہلیان جمعہ بلوچ روڈ اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے ملک محمد فیاض کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس سیوریج پمپ کے قیام سے لیاری کی یوسی02,اوریوسی01کے عوام کو سیوریج کے مسائل سے مکمل ریلیف مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :