دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہیں، ترک وزیراعظم

منگل 22 اگست 2017 12:36

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی عالمی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی عالمی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے سنگاپور کے وزیر اعظم لین حسائن لونگ کے ساتھ قصر استانہ میں بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے سنگاپور کے 52 ویں یوم آزادی کی مبادکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سنگاپور کے دورے سے دلی مسرت ہوئی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی علاقے کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ہم سنگاپور کے ساتھ دوستانہ ماحول میں تعلقات کو فروغ دینے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے تعلقات کو 2014 میں قائم ہونے والی سٹریٹیجک حصہ داری اور سنگا پور کے وزیر اعظم لی کے ترکی کے دورے کے دوران دستخط ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے سے مزید فروغ حاصل ہو گا۔ وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ سنگاپور کے صدر ٹونی اور وزیر اعظم لی کے ساتھ دوطرفہ اور اہم علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی ہے اور عالمی میدان میں موجودہ تعمیری تجارتی تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

انھوں نے سنگا پور میں ٹرکش،سنگاپور بزنس فورم اور سنگاپور لیکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور سنگا پور کے درمیان تجارت کے اہم امکانات موجود ہیں، تجارتی حلقے ان امکانات کو فائدہ مند مواقع میں بدل سکتے ہیں۔ سنگار پور مضبوط مالیاتی وسائل کا مالک ملک ہے اور ترکی کے ٹھیکہ دار دنیا بھر میں مشہور ہیں،تجربات اور مالیاتی قوت کے ملاپ سے کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی ہوائی کمپنی دنیا کی بہترین ہوائی کمپنی ہے اور دنیا کے 236 شہروں اور سنگا پور کے لیے براہ راست پروازیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ استنبول کے نئے ہوائی اڈے کے کھلنے سے پروازوں کی تعداد کو بڑھایا جا سکتا ہے جس کے بعد ترکی براستہ سنگا پور مشرق بعید تک رسائی حاصل کرئے گا۔

متعلقہ عنوان :