حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 اگست 2017 13:45

حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اگست۔2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے پہلی باضابطہ ملاقات کی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینٹ نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نوازشریف کی گائیڈ لائن کے مطابق کام کر رہی ہے، نواز شریف کی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ان کے شروع کیے گئے منصوبے مکمل کیے جائیں گے‘پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے اور ارکان سینٹ قانون سازی میں بھر پور حصہ لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کرپشن فری حکومت متعارف کرائی،4 سال میں حکومت کے منصوبوں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو درست ٹریک پر چڑھا دیا جب کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں سے بہتر ہے۔