پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنووینر کے انتخاب کے لئے اجلاس کل ہوگا

منگل 22 اگست 2017 14:22

پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنووینر کے انتخاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی کارکردگی سے متعلق سینٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنوویئنر کے انتخاب کے لئے اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔سینیٹ کے رولز آف پروسیجر کے مطابق خصوصی کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے اجلاس کل (بدھ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے ممبران جو چیئرمین کے عہدے کے لئے دلچسپی رکھے ہیں ان کے حوالے سے نامزدگیاں مانگ لیں ہیں ۔قبل ازیں سینیٹر مشاہد اللہ خصوصی کمیٹی کے چیئرمین تھے لیکن وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سونپے جانے کے بعد وہ کمیٹی کے چیئرمین نہیں رہے اس لئے خصوصی کمیٹی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :