پشاور ہائیکورٹ میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کیخلاف دائررٹ کی سماعت

عدالت نے محکمہ صحت کو زبانی جمع خرچ کی بجائے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

منگل 22 اگست 2017 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) پشاورہائی کورٹ میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے خلاف دائررٹ کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے محکمہ صحت کو زبانی جمع خرچ کی بجائے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں ڈینگی کیس سماعت جسٹس افسر شاہ اور جسٹس غضنفر علی نے کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے محکمہ صحت حکام کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت چوبیس اگست تک ملتوی کردی۔