سندھ کے عوام صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے درمیان چپقلش کا ایندھن بنادیئے گئے ہیں․،علی اکبر گجر

چند منٹوں کی بارش نے کراچی کے 9 شہریوں کی جانیں لے لیں ،سندھ کی حکمران جماعت بدستور ساس بہو کے طعنوں میں مصروف ہے،رہنما مسلم لیگ(ن)

منگل 22 اگست 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے درمیاں چپقلش کا ایندھن بنادئے گئے ہیں․ چند منٹوں کی بارش نے کراچی کے 9 شہریوں کی جانیں لے لیں لیکن سندھ کی حکمران جماعت بدستور ساس بہو کے طعنوں میں مصروف ہی․سندھ کی حکمران جماعت اسلام آباد پر حکمرانی کے خواب دیکھنے کی بجائے سندھ کے دارلخلافہ کی مخدوش بلدیاتی صورتحال پر توجہ دی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی کی گلیاں محلے بدترین گندگی اور ناقص انتظامی کارکردگی کی نذر ہوچکے ہیں،۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے تاکہ مافیاوں کے کاروبار محفوظ رہیں․کراچی میں چند منٹوں کی بارش نے کراچی کے تمام بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بے نقاب کر کے رکھ دی ہی․ کراچی کے محب وطن شہری بلدیاتی اور صوبائی حکومتوں کے مفادات کی جنگ میں جھونکے جا رہے ہیں جبکہ سندھ کی صوبائی حکومت اور حکمران جماعت اقتدار کے لالچ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں․ کراچی کے شہری ہر بارش میں اپنے عزیزوں کی جان اور اپنے مال کی قربانی دیتے ہیں شہر میں نکاسی آب کے تمام تر منصوبے وعدوں اور کاغذوں میں دفن ہوچکے ہیں شہر کا بے ہنگم ٹریفک ، چپے چپے پر قبضے اور تجاوزات کی وجہ سے ہر بارش کے بعد تباہی کراچی کا مقدر بن جاتی ہی․ کراچی سمیت سندھ کے عام کی بہتری اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی صوبے کے عوام کی امیدوں کا مرکز ہی․ پاکستان کے معاشی انجن کی بدترین بلدیاتی، انتظامی صورتحال سے واضح ہورہا ہے کہ سندھ کی حکمران جماعت اپنی آئینی اور قومی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان کراچی کی انتظامیہ صوبائی وزیر بلدیات اور کراچی کی شہری حکومت کو کراچی میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور بلدیاتی بریک ڈائون کا ذمہ دار سمجھتے ہیں․ علی اکبر گجر نے اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے درخوست کی ہے کہ کراچی کے لئے خصوصی گرانٹ اور مانیٹرنگ کمیٹی بنا کر اہلیان کراچی کو دو دہائیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کا اعلان کریں۔