عامر کے حریف اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات نہیں، فریال مخدوم

سارا ہنگامہ غلط فہمی کی بنا پر پیدا ہوا تھا تاہم اب ساری غلط فہمی دور ہو گئی ہے، عامر خان اور فریال مخدوم کا ٹوئٹر پیغام

منگل 22 اگست 2017 19:06

عامر کے حریف اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات نہیں، فریال مخدوم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ان کے عامر خان کے حریف باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں۔ فریال کا کہنا ہے کہ عامر خان غلط فہمی کا شکار ہیں۔فریال کا کہنا ہے کہ عامر خان غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر خان کو ان کی اور باکر جوشوا کی گفتگو پر مبنی جو اسکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی ہیں۔

(جاری ہے)

فریال نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ جوشوا سے کبھی نہیں ملیں لیکن اسکرین شاٹ دیکھ کر عامر غصے میں آگئے اور انہوں نے اپنا غصہ ٹوئٹر پر نکالا۔فریال نے کہا ہے یہ سارا ہنگامہ غلط فہمی کی بنا پر پیدا ہوا تھا تاہم اب ساری غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ عامر خان نے بھی ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ سارا معاملہ حل ہو گیا ہے اور یہ سارا جھوٹ تھا۔ میں دنیا کے کسی بھی مرد کی طرح غصے میں آ گیا تھا۔ٹوئٹر پر کھلم کھلا لڑائی چلی تھی جس کے بعد عامر نے انھیں طلاق دے دی تھی۔ 31 سالہ عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نی2012 میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون فریال مخدوم خان کے ساتھ شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :