بلدیاتی نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان حیدرآباد میں ہونے والی بارشوں میں نکاسی آب اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہوگئے

منگل 22 اگست 2017 19:00

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر وایم پی اے راشد خلجی جوائنٹ آرگنائزرراشد ممتاز ،سعید عزیز ، حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین ، زبیر احمد خان ،صابر حسین قائم خانی ،دلاور قریشی ،بلدیاتی نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان حیدرآباد میں ہونے والی بارشوں میں نکاسی آب اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہوگئے بارشوں کے دوارن انہوں نے شہر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں کا دورے کئے اور نکاسی آب کیلئے حوالے سے ہونے والے اقدامات کا جائز ہ لیا ،اسلئے میں ڈسٹرکٹ آرگنائزر وایم پی اے راشد خلجی،واراکین ،حق پرست ایم این اے سید وسیم حسین اور دلاور قریشی نے تلسی داس پمپنگ اسٹیشن ،فقیرکاپڑپمپنگ اسٹیشن اور سٹی کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری کاموں کی نگرانی کی جبکہ جوائنٹ آرگنائزرراشد ممتاز ،سعید عزیز ، واراکین ،ایم پی اے زبیر احمد خان اور ایم پی اے انجینئرصابر حسین قائم خانی نے لطیف آباد نمبر 02,11,09اور10نمبر زمیں قائم پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کو جلد سے جلد بہتر بنایااس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر وایم پی اے راشد خلجی نے ایم کیوایم حیدرآباد ٹائون ،یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی طرز سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے اسلئے ایم کیوایم سے والبستہ ہر فرد بارشوں میں متحرک رہے اور عوام کو ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریںانہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندے کم وسائل میں خدمت کی زیادہ مثالیں قائم کریں کیونکہ ایم کیوایم نے کبھی بھی خدمت کو اقتدار سے مشروط نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :