پی آئی اے مسافروں کا سامان انتظامیہ ابوظہبی چھوڑ آئی

مسافروں نے ائیرپورٹ پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی

منگل 22 اگست 2017 19:32

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ایک پرواز نے ایک مرتبہ اپنی روایتی لاپرواہی کا مظاہر ہ کیا بتایاگیا ہے کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کی کوتاہی اس وقت سامنے آئی جب مذکورہ پرواز لاہور پہنچی تو پرواز کے مسافروں پر یہ انکشاف ہوا کہ پی آئی اے انتظامیہ ان کا سامان ابوظہبی چھوڑ آئی ہے جس پر مذکورہ پرواز کے مسافروں نے ائیرپورٹ پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ان کا سامان اگلی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے اور وہ سامان لئے بغیر ائیرپورٹ سے باہر نہیں جائیں گے بعدازاں پی آئی اے حکام کی یقین دہانی پر مسافروں نے احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :