سردیوں کی آمد سے قبل کوئٹہ شہر اور صوبے کے سرد علاقوں میں گیس پریشر بہتر بنایاجائے ،ہزار ڈیموکریٹک پارٹی

منگل 22 اگست 2017 20:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سردیوں کی آمد سے قبل کوئٹہ شہر اور صوبے کے سرد علاقوں میں گیس پریشر بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال گزشتہ سالوں کی طرح محکمہ گیس کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کریگے اگر محکمہ گیس نے گیس پریشر وں کی کمی دور نہ کی اور عوام کو مسلسل اور مکمل گیس فراہم نہیں کی تو عوام کے تعاون سے محکمہ گیس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہر سال سخت سردی کے ایام میں کوئٹہ کے شہری اور صوبے کے سرد علاقے گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں جسی وقتی طور پر گیس انتظامیہ کے وعدوں پر عوام برداشت کرتے چلے آ رہے ہیں مگر اب صورتحال نا قابل برداشت ہوچکی ہے گزشتہ سال محکمہ گیس نے 6 مہینوں کے اندر گیس پریشر درست کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر ابھی تک کسی طرح کا کام نہیں ہوا ہیں،پارٹی محکمہ گیس کو سردیوں کی آمد سے قبل اخباری بیان کے ذریعے آگاہ کرتی ہیں کہ ابھی سے کوئٹہ اور صوبے کے سردعلاقوں میں گیس کی مکمل اور پریشر کے ساتھ فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کریں تاکہ صوبے کے سرد علاقوں کے عوام سخت سردیوں میںاذیت ناک صورتحال کا سامنا نہ کریں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہ گیا کہ گیس پریشر میں بہتری کیلئے اقدامات کرنا اس اہم مسلہ کو حل کرنا صوبائی حکومت اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کا کام ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے اسمبلیوں تک پہنچے والے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کے مرتکب ہوکر مشکلات کے حل کے سلسلے میں کسی قسم کا کردار ادا نہیں کرتے ۔بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کوئٹہ کے عوام اور صوبے کے سردعلاقوں کے مشکلات کا قبل از وقت یاد دہانی کراتے ہوئے توقع کرتی ہیں کہ محکمہ گیس اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے ابھی سے اقدامات شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :