ڈی جی آئی ایس پی آر سے 9رکنی ا فغان میڈیا کے وفدکی ملاقات،پاک افغان سرحدی امور،باہمی تعلقات کے لئے میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال

وفد کو پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت شمالی وزیرستان کا دورہ بھی کرایا جائے گا، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

منگل 22 اگست 2017 20:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے ا فغان میڈیا کے 9رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی امور،باہمی تعلقات کے لئے میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ا فغان میڈیا کے نو رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی امور،باہمی تعلقات کے لئے میڈیا کے کردار پر گفتگوہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان میڈیا وفد کو ایک ہفتے کے لیے پاکستان آیا ہو ا ہے ،جس میں ان کو پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت شمالی وزیرستان کا دورہ بھی کرایا جائے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں۔