Live Updates

صوبے میں 350ڈیمز بنانے ،منفرد بلدیاتی نظام لانے کے وعدے کہاں گئے، رہنماء اے این پی ایمل ولی خان

اگلی باری پھر ہماری کے نعرے لگانے والے پرویز خان خٹک سیاسی جوڑ توڑ کا نہیں بلکہ پارٹیاں تبدیل کرنے کے ماہر ہیں عمران خان اینڈ کمپنی کب تک عوام سے جھوٹ بولتے رہیں گے ۔سرکاری تعلیمی اداروں کا یہ حال ہے کہ پورے صوبے کے سرکاری سکولوں میں کوئی بھی طالب علم بورڈ ز امتحانات میں نمایاں پوزیشن نہیں لے سکا عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کو عوام کے سامنے جواب دینا ہو گا، عوامی اجتماع سے گفتگو

منگل 22 اگست 2017 21:55

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) اے این پی خیبر پختونخواہ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبے میں 350ڈیمز بنانے ،منفرد بلدیاتی نظام لانے اور صحت و تعلیم میں تاریخی اصلاحات کرنے اور غیر سیاسی و بلا تعصب احتساب کے وعدے کہاں گئے ہیں عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کو عوام کے سامنے جواب دینا ہو گا ۔

اگلی باری پھر ہماری کے نعرے لگانے والے پرویز خان خٹک سیاسی جوڑ توڑ کا نہیں بلکہ پارٹیاں تبدیل کرنے کے ماہر ہیں ۔ عمران خان اینڈ کمپنی کب تک عوام سے جھوٹ بولتے رہیں گے ۔سرکاری تعلیمی اداروں کا یہ حال ہے کہ پورے صوبے کے سرکاری سکولوں میں کوئی بھی طالب علم بورڈ ز امتحانات میں نمایاں پوزیشن نہیں لے سکا ہے جبکہ صوبائی حکومت کے صحت انصاف کارڈپرعلاج تو درکنار ہسپتالو ںمیں پینا ڈول اور ڈسپرین کی گولیاں بھی بمشکل ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام کے نام پر اقتدار میں آنے والے ایم ایم اے دور میں سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے داڑھے رکھنے کے سوا اسلام کی کونسی خدمت کی گئی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بدرگہ میں مشہور سیاسی خاندان مصطفی باچہ کی خاندان اور ساتھیو ں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید احمد شاہ لالا کے زیر صدارت منعقدہ اجتما ع سے ضلعی صدر شفیع الله خان ، مصطفی باچہ ، تحصیل جنرل سیکرٹری و ممبر تحصیل کونسل محمد ارشاد خان مہمند ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی ،ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز علی خان ، یونین کونسل بدرگہ کے صدر فہیم شاہ خان، صوبائی رہنماء حاجی محمد حسن لالا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ضلعی نائب ناظم کرنل(ر) ابرارحسین یوسفزئی ، انعام خان کاکا ، مرکزی رہنماء ارباب مجیب الرحما ن ، تحصیل صدر مسافر خان ،ممتاز شخصیت علی خان ،فنانس سیکرٹری فضل سبحان خان اور نشنل یوتھ ونگ کے ضلعی صدر معاذ خان بھی موجود تھیں ۔

ضلعی صدر شفیع الله خان نے شمولیت کے لئے دن رات کوششیں کرنے پر تحصیل جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند کے کردار اور محنت کو سراہا ۔ ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2013الیکشن میں ہمیں انتخابی مہم سے بھی روکے رکھاگیا اور ہمارے خلاف خصوصی سازشی مہم چلائی گئی لیکن 2018کے انتخابات میں باچہ خانی آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام نے پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، ایم ایم اے اور ہماری حکومتیں دیکھ لی ہیں اور آج ہماری حکومت کا ارمان کر رہے ہیں کیونکہ گذشتہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ۔

صرف 11ایم این ایز کے ذریعے پختونوں کو الگ شناخت دلانے کیساتھ ساتھ 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی اختیارات کا تحفہ بھی عوام کو دیا ہے جبکہ دیگر حکومتوں نے صرف اقتدار تک رسائی کے لئے عوام سے ووٹ لئے ہیں اورپھر اسلام آباد کی روشنیوں میں گم ہو گئے ۔ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا کہ باچہ خان نے کئی عشرے قبل جو فلسفہ عدم تشدد دیا تھا آج پوری دُنیا اُس کی تائید کر رہی ہیں ۔

حقیقی معنوں میں پختون قوم کو آزادی ، زبان ،تعلیم اور غلامی سے نجات خان عبد الغفار خان باچہ نے دی ہیں جنہوں نے زندگی کے 30سے زائدقیمتی سال قید میں گزار کر انگریزوں کے سامنے ڈٹے رہیں اور پختون قوم کے لئے تلوار اور ڈھال کی بجائے تعلیم کا راستہ آپنایا اور ابتدائی مرحلے میں 450سے زائد مدرسے اور سکولز بنائے تھیں ۔اے این پی ایک سوچ کا نام ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوںنے کہا کہ عام انتخابات کے لئے نئے انتخابی منشور کیساتھ میدان میں نکلیں گے جس میں اختیارات تمام ضلعوں کو منتقل کرینگے اور بلدیاتی نظام کو ٹھیک کرنے کیساتھ ساتھ فاٹا سمیت تمام پختونوں کو متحد کرینگے جبکہ صحت و تعلیم کے سہولیات ہر ضلع و تحصیل سطع پر میسر ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر عمل در آمد کو یقینی بنائینگے ۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ اسلام آباد دھرنوں میں نوجوانوں سے ڈانس کروانے کا انجام لوگوں نے دیکھ لیا ہے اورکپتان پر جو الزامات لگ رہے ہیں اُن سے بھی سب بخوبی واقف ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات