لاہورمیں آئے روز احتجاج اور دھرنے، 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار

مال روڑ، جی او آر ون ،سی ایم ہائوس، سول سیکرٹریٹ شامل ، کچھ مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کیلئے معاملات زیر غور ہیں ‘ رانا ثناء اللہ

منگل 22 اگست 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں آئے روز احتجاج اور دھرنوں کے باعث 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق مال روڑ، جی او آر ون پر دھرنا و مظاہرہ دینے پر پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

جبکہ سی ایم ہاس، سول سیکرٹریٹ کے مقامات بھی ریڈ زون میں شامل ہوں گے، اس پر باقاعدہ عملدرآمد صوبائی کیبنٹ کمیٹی امن وامان کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے بعد ہو گا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی کہ کچھ مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کے لئے معاملات زیر غور ہیں۔