کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے صوبائی حکومت اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکرگی کا بھانڈا پھوڑدیاہے، آصف حسنین
منگل 22 اگست 2017 22:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والے موجودہ شہری وسائل کو جس طرح لوٹ رہے ہیں ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہر کے لوگ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
انہوں نے حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگ کر شہریوں کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش میں پورا شہر تاریخی میں ڈوب گیا ، تار ٹوٹنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے حالیہ بارشوں میں جانبحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوںکیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے شہر کی حالیہ صورتحال کو کے الیکڑک کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی بندش سے عوام کو کئی کئی گھنٹوں کی لو ڈشیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور شہر کے منتخب عوامی نمائندوں کے شہر کے نمائشی دوروں سے عوام اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو پابند کیا جائے کہ کو وہ شہر سے فوری طورپر کچرے کو صاف کریں، نکاسی آب کیلئے واٹر بورڈ اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو کچھ ریلیف حاصل ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.