جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول گرلز بیڈ منٹن ایونٹ کوٹری کوئنز نے اپنے نام کر لیا

منگل 22 اگست 2017 22:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول گرلز بیڈ منٹن ایونٹ کوٹری کوئنز نے اپنے نام کر لیا، تیسری پوزیشن کوٹری اسٹوڈنٹس کے نام رہی۔محکمہ کھیل حکومت سندھ کے زیر اہتمام فوکل پرسن اسپورٹس جامشورو مریم کیریو کی نگرانی میں کمیونٹی ہال کوٹری میں منعقدہ گرلز ایونٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے ودیدہ کلب کوٹری کو2-0سے شکست دی ۔

کوٹری کوئنز کی ماہ نور نے سنگل میں تلسی میگھوارکو2-1سے جبکہ ڈبلز میں زینت اور ماہ نور نے مریم اور تلسی کو2-0سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری جامشورو چیمبر آف کامرس زاہد اختر مہمانِ خصوصی تھے جبکہ سیکریٹری کوٹری ایسو سی ایشن نے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) سلیم سومرو، پاور انجینئر آفاق احمد شیخ اور محمد ایوب قائم خانی اعزازی مہمان تھے، قبل ازیںتیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں کوٹری اسٹوڈنٹس نے برائٹ وے ٹیم کو2-0سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

فاتح ٹیم کی سنیتا منگل نے سنگل میں دیبا کو جبکہ ڈبلز میں سنیتا اور غوثیہ نے دیبا اور رابعہ کو2-0سے ہرایا۔ میچز کو عائشہ ارم ، ظہیر الدین مگسی نے سپر وائز کیا، اس موقع پر کامران شاہ، بابر سموں، امام علی میمن، ہر جی لعل اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :