بلدیاتی اداروں کو اختیارا ت دیئے بغیر مقامی سطح پر عوامی مسائل میں کمی لانا ممکن نہیں، محمد عیسیٰ خان روشان
منگل 22 اگست 2017 22:31
(جاری ہے)
اس موقع پر یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور ان کے سیکرٹریوں کو ابھی تک بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور دوسرے مسائل حل کرنے کے حوالے سے ہونیوالی کوششوں سے آگاہ کیا گیا ۔
اور انہیں آئندہ بجٹ بروقت بنانے سمیت مختلف امور پر افیسران نے بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جواب دئیے گئے ۔ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر یونین کونسل کے منتخب نمائندے اپنے اجلاسوں کے انعقاد کو بروقت یقینی بناکر عوام کے مسائل کی نشاندہی اور انہیں حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںاور بجٹ میں اجتماعی سکیموں کو ترجیح دیکر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیںاور ہر علاقے میں موجود علاقائی ،قبائلی اور منفی تضادات سے بالاتر ہوکر باہمی مشاورت سے اپنا کام جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں نے صوبائی وزیراعلیٰ ، وزراء اور افیسروں سے ملاقاتیں کرکے ان پر حقیقی صورتحال واضح کردی ہے ۔ اور بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات دینے ان کے فنڈز میں اضافہ ، چیئرمینوں اور کونسلروں کے اعزازیہ اور دفتروں کی کمی سمیت دوسرے مسائل حل کرنے پر ہمیشہ زور دیا ہے اور صوبائی حکومت اور ان کے نمائندوں نے مختلف امور پر یقین دہانی کراتے ہوئے وعدے کیئے ہیں ۔ لہٰذا ان اہداف کے حصول کیلئے مزید جدوجہد ضروری ہے کیونکہ جب تک بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیکر انہیں مستحکم نہیں بنایا جاتا اس وقت تک مقامی سطح پر عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔ لہٰذا بلدیاتی اداروں کے موجودہ نمائندوں نے متحد ومنظم ہوکر اپنی کوششیں ہر سطح پر جاری رکھنے ہونگے ۔ تاکہ بلدیاتی اداروں کے بروقت قیام ، بروقت ان کے انتخابات اور اختیارات کے حصول کو ممکن بنا کر نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کی بنیاد مستقل بنیادوں پر رکھا جاسکیں۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے تمام چیئرمینوں ، ڈپٹی چیئرمینوں اور ہر کونسل کے اراکین کیلئے اعزازیہ کی منظوری ضروری ہے صوبائی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے مطالبات کو جلد سے جلد تسلیم کرلیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی صوبائی سطح کی کمیٹی جب بھی صوبے کے تمام اراکین کا نمائندہ اجلاس بلائینگے تو تمام چیئرمینوںنے اس میں اپنی شرکت یقینی بنانی ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.