اکشے کمارکافلم ’’اے جینٹلمین‘‘کے لئے ٹوئٹر پیغام

بدھ 23 اگست 2017 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’اے جینٹلمین‘‘کی تشہیر کے لئے ٹوئٹر پر مختصر وڈیو پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے مداحوں کے لئے ٹوئٹر پر مختصر وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین 25 اگست کوفلم ’’اے جینٹلمین‘‘دیکھنے کے لئے اپنے قریبی سینما گھروں میں جائیں۔فلم میں سدھارتھ ملہوترا ،جیکولین فرنینڈس اور سنیل شیٹھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :