Live Updates

عید الاضحی ،تمام بلدیاتی ادارے عارضی مویشی منڈیوں میں فراہم کردہ انتظامات بارے محکمہ کو رپورٹ ارسال کریں‘منشاء اللہ بٹ

عارضی مویشی منڈیوں میں بجلی، پانی، نکاسی آب اور دیگر ضروریات کو خاص اہمیت دی جائے،دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے مویشی بیو پاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے‘صوبائی وزیر بلدیات

بدھ 23 اگست 2017 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اچانک لکھو ڈیر میں قائم عارضیمویشی منڈی کو دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سپیشل سیکر ٹری شاہد نصر رانجھا اور چیف آفیسر کے علاوہ بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔منشاء اللہ بٹ نے لکھو ڈیر منڈی کو بہترین انتظامات پرانتظامیہ پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو بتایا کے لاہور شہر میں اس سے بڑی بڑی مزید 6 اور مقامات پر عارضی مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔جہاں لوگوں کے بیٹھنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔جبکہ پہلی بار متعدد تعداد میں جنریٹروں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں کسی بھی وقت لائٹ بند نہیں ہوتی ہے۔ اسی طرح پانی، نکاسی آب اور دیگر ضروریات کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی افسران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے مویشی بیو پاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیں جو ان منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ اپنے جانور فروخت کرتا پایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان مویشی منڈیوں میں مختلف محکموں کی ڈیوٹیاں بھی لائی گئی ہیں جن میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، واسا، ایل ڈی اے شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مختلف بنکوں نے تمام مویشی منڈیوں میں اے ٹی ایم مشینیں بھی لگا دی ہیں۔

جبکہ ان مویشی منڈیوں میں انتظامیہ کی طرف سے رعایتی قیمت پر چارہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں تمام مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو خاص اہمیت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تمام مویشی منڈیوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیو ٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ جیب کتروں اور نوسر بازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات