مسلم لیگ (ن) حلقہ تین کارکنان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے شروع کر دیں

بدھ 23 اگست 2017 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) مسلم لیگ ن حلقہ تین کارکنان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے شروع کر دیں قیادت کی جانب سے نوجوانوں اور خواتین کو بھرپور نمائندگی دینے کا خیر مقدم ، ایک سالہ عوامی خدمت کی کارکردگی پر بلدیاتی انتخابات میں بھی گزشتہ عام انتخابات کی طرح کلین سوئپ کرنے کیلئے کارکنان پرعزم ہیںمسلم لیگ ن حلقہ تین کے کارکنان نے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی ایک سالہ شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ مظفرآباد کے عوام کی خدمت کا تسلسل اسی انداز میں جاری رکھتے ہوئے مسائل کے خاتمہ میں اپنا بھرپور اور جاندار کردار جاری رکھیں گے مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے تمام کارکنان کو ایشوز پر بات کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہے حلقہ تین سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کرنیوالے ذاتی مفاد ات کا رونا رو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مظفرآباد کے رہنمائوںخواجہ اعظم رسول، آصف مصطفائی ، ارم قریشی ،سائرہ چشتی، ساجدہ گیلانی ودیگر نے کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حلقہ تین مظفرآباد میں دس کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں اور آئندہ سال میں دس کروڑ روپے سے زائد لاگت کے تعمیراتی منصوبوں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں دارالحکومت کے عوام کا گزشتہ ادوار کے دوران استحصال کیا گیا وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیںموجودہ حکومت نے گڈ گورننس کی بحالی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی عوام میرٹ کی بحالی اور بلا تفریق روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ذاتی فوائد حاصل کرنے کا دور گزر چکا ہے اجتماعی معاملات پر حکومت نے بلاتخصیص عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھا ہو اہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی ہر اتوار کو عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے جو کہ خوش آئند اقدام ہے حلقہ تین سٹی مظفرآباد مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے عوام کے مسائل دور کرنے اور تعمیر ترقی کے نئے دور کا آغاز مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ممکن ہوا ہے