پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت کی ملاقات، پیشہ وارنہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 23 اگست 2017 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسرز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں لیفٹینٹ جنرل محمود اے فرحت نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ وارنہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹا ف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کے جذبہ اور پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :