محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی
بدھ 23 اگست 2017 17:20
(جاری ہے)
پی بی اے کے رولز کے مطابق بعض اشتہاری ایجنسیوں کو تعداد کے لحاظ سے رعایت دی گئی۔
وکیل سید مسعود ہاشمی نے کہا ناظرین کی تعداد ، ریٹنگ اور اوقات کے لحاظ سے اشتہارات کی رقم مختلف ہوتی ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ آگاہی مہم میں مجموعی طور پر پونے چھہ ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے گئے۔ ایک تشہری ادارے کو ساٹھ لاکھ روپے اشتہار پر ستاسی لاکھ روپے ڈسکاونٹ دیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر الطاف خان نے کہا کہ مختلف میڈیا ہاوسز، ایف ایم اور اخباروں کو جعلی انوائسز پر رقم جاری کی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اشتہارت شائع کرنے کی منظوری صوبائی وزیر اطلاعات سندھ اور سیکرٹری اطلاعات نے دی۔ وکیل ملزم نے کہا کہ نیب پراسیکیوشن غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔ جن الزامات کا بتایا جارہا ہے،اگر ملزمان نے ایسا کیا ہے تو انکو جیل میں ہونا چاہئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بوگس بل بنائے گئے،جعلی انوائسز اور ریکارڈ موجود ہے۔ وکیل ملزم نے کہا کہ جس ریکارڈ سے دلائل دیے جارہے ہیں وہ نا تو عدالت میں پیش کیا گیا اور نا ہی ملزموں کو فراہم کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے ہم سب کو صفائی کا پورا موقع دینگے۔ عدالت نے وکلا کی درخواست پر کیس کی مزید سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر پیش نا ہونے والوں کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.