ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے،نوازشریف نے ٹکرائو کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، منظور وسان کا نیا خواب

ٹرمپ بیان نہ دیتا تو احتساب کا عمل تیز ہوتا،ٹرمپ کے بیان کے داخلی وخارجی صورتحال پر اثرات پڑیں گے، وزیرصنعت وتجارت سندھ

بدھ 23 اگست 2017 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سندھ کے وزیرصنعت وتجارت منظورحسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیاہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے،نوازشریف نے ٹکرائو کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی۔ سیاستدانوں کیلئے 2ماہ اہم ہیں ، عید پر بڑوں کی قربانی ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہیں، منظوروسان نے کہاہے ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نوازشریف نے ٹکرائو کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو جیل سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کیلئے نومبر ،اکتوبر اہم ہیں ، عید پر بڑوں کی قربانی ہوگی، کچھ رہیں گے اور کچھ چلے جائیں گے،احتساب ہونے کے بعد صاف ستھرے لوگ آئیں گے۔ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے منظور وسان نے کہاکہ ٹرمپ بیان نہ دیتا تو احتساب کا عمل تیز ہوتا،ٹرمپ کے بیان کے داخلی وخارجی صورتحال پر اثرات پڑیں گے، پاکستان کی پوزیشن ڈائون کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کیلئے پی پی پی مخالف اتحاد بنایا جارہاہے، ایم کیو ایم دھڑے الیکشن سے پہلے ایک ہوجائیں گے۔