حکومت کو امریکی سفیر کو طلب کرنا چاہیے تھا، سینیٹر اعتزاز احسن

بدھ 23 اگست 2017 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو امریکی سفیر کو طلب کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں جنوبی ایشیاء اور افغانستان سے متعلق امریکی صدر کی نئی حکمت عملی کے اعلان پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ امریکہ کے لئے ویتنام ضرور بنا لیکن ہماری حالت یہ ہے کہ ایوان میں اہم بحث ہو رہی ہے اور ایوان میں 75 فیصد نشستیں خالی ہیں، قوم بننا ضروری ہے، پھر ہم باوقار قوم بنیں گے، امریکی صدر کے اعلان پر حیرت نہیں ہوئی، ہمیں امریکی سفیر کو طلب کرنا چاہیے تھا، ٹرمپ نے پاکستان کو سبق سکھانے کی بات کی ہے، کلبھوشن یہی کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :