ایئر چیف مارشل سہیل امان کا سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلی فون، اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

بدھ 23 اگست 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نوازشریف کو فون کیا اور ان سے کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی ۔ ایئرچیف نے نیک خواہشات کے ساتھ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔