ٹیلرسوئفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دئیے

گلوکارہ کے ٹوئٹر پر سب سے زیادہ 85ملین اور انسٹا گرام پر 102 ملین فالوور ہیں

جمعرات 24 اگست 2017 11:47

ٹیلرسوئفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دئیے
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2017ء) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹیلر سوئفٹ کے ٹوئٹر پر سب سے زیادہ 85ملین اور انسٹا گرام پر 102 ملین فالوور ہیں۔گلوکارہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے ٹمبلر پر اپنی پوسٹس،انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی تمام تصاویر وغیرہ ہٹا دی ہیں۔گلوکارہ دسمبر 2015 سے سوشل میڈیا پر بے حد متحرک تھیں۔ٹیلر سوفٹ کے مداح پریشان ہیں کہ ان کو کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :