26 پاکستانی عازمین حج اللہ کو پیارے ،

جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں دفنا دیا گیا،وزارت مذہبی امور

جمعرات 24 اگست 2017 12:36

26 پاکستانی عازمین حج اللہ کو پیارے ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) فریضہ حج کی ادئیگی کے ارادے سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 26 عازمین حج اللہ کو پیارے ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج سے قبل اب تک 26پاکستانی طبعی اموات کا شکار ہوئے جنہیں ورثاء کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں دفنا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :