مشرقی یوکرائن میں فائر بندی پر عمل درآمدکا آغاز

پچیس اگست سے شروع ہونے والی فائر بندی کب تک جاری رہے گی یہ نہیں بتایاگیا

جمعرات 24 اگست 2017 13:41

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2017ء) مشرقی یوکرائن میں لڑنے والے باغیوں نے نئے فائر بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں کے مذاکرات کار ڈینس پوشلن نے بتایا کہ تازہ معاہدے پر عمل درآمد جمعرات کی نصف شب سے شروع ہوگیا ہے تا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر مقامی بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے اتفاق رائے کو ایک فائر بندی معاہدے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ پچیس اگست سے شروع ہونے والی فائر بندی کب تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :